اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

’’حرم شریف کا سکون ناقابلِ بیان ہے‘‘: منور فاروقی نے روحانی تجربہ بیان کردیا

07 Mar 2026
07 Mar 2026

(ویب ڈیسک)مشہور بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے کہا ہے کہ دنیا میں بہت سی جگہیں دیکھی جاسکتی ہیں، مگر مسجد الحرام جیسا سکون کہیں اور محسوس نہیں ہوتا۔

منور فاروقی نے اپنے روحانی تجربات اور ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خیالات کا اظہار کیا۔منور فاروقی نے حال ہی میں بھارت میں رمضان شو میں شرکت کی، جس کی میزبانی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان اور ان کے شوہر مفتی انس کر رہے ہیں۔ پروگرام کے دوران انہوں نے اپنی زندگی، روحانیت اور خاندانی معاملات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

 

 

گفتگو کے دوران کامیڈین کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں زندگی کی رفتار پہلے کے مقابلے میں بہت تیز ہو گئی ہے اور یہی تیزی انہیں اکثر کھلتی بھی ہے۔ انہوں نے عمرے کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ کو اس حوالے سے کافی معلومات تھیں کیونکہ وہ پہلے بھی عمرہ ادا کر چکی ہیں۔

منور فاروقی نے بتایا کہ جب وہ عمرے کے لیے گئے تو انہیں معلوم تھا کہ چند دن بعد واپس لوٹنا ہے، لیکن وہاں کی روحانیت اور ماحول ایسا تھا کہ دل واپس آنے کو نہیں چاہ رہا تھا۔ ان کے بقول حرم شریف کی ایک خاص تاثیر ہے جو انسان کو اپنے پاس روک لینے کا احساس دلاتی ہے۔

منور فاروقی کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے بارے میں واقعی فکر ہو تو اسے ٹوکنے کے بجائے اس کے لیے دعا کرنا زیادہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان مشکل میں سب سے پہلے اللہ کو ہی پکارتا ہے، چاہے سائنس کتنی ہی ترقی کیوں نہ کر جائے، پریشانی کے وقت زبان سے ’’یا اللہ‘‘ ہی نکلتا ہے نہ کہ ’’یا ڈاکٹر‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ دینی نقطۂ نظر سے اصل کامیابی یہی ہے کہ لوگ آپ کے لیے دل سے دعا کریں اور آپ کو نیک تمناؤں کے ساتھ یاد رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے