اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پٹرول کی قیمت میں 55 روپے اضافہ، شفاعت علی کا حکومت کو اہم مشورہ

07 Mar 2026
07 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے معروف میزبان اور کامیڈین شفاعت علی نے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے ایک متبادل تجویز بھی پیش کردی۔

شفاعت علی نے بڑھتی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں کے اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت کو دفاتر کے نظام پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شفاعت علی کا کہنا تھا کہ اگر پٹرول کی قیمت 321 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے تو اس سے بہتر حل یہ ہے کہ حکومت دفاتر کو عارضی طور پر بند کرکے کورونا وبا کے دوران رائج کی جانے والی ’ورک فرام ہوم‘ پالیسی کو دوبارہ نافذ کردے تاکہ لوگوں کو روزانہ سفر کے اخراجات سے کچھ ریلیف مل سکے۔

321 روپے کا پیٹرول بیچنے سے بہت بہتر ہے کہ حکومت تمام دفاتر بند کر کے کرونا کی طرح ورک فرام ہوم پہ عملداری نافذ کروائے۔ایک آدمی جس کی چالیس ہزار تنخواہ ہو وہ اپنا گردہ بیچ کر بھی سکول اور دفتر تک موٹر سائکل کا پیٹرول پورا نہیں کر سکتا۔

 

انہوں نے اپنے بیان میں عام آدمی کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں کم آمدنی والے افراد کے لیے روزمرہ زندگی چلانا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔

ان کے مطابق اگر کسی شخص کی ماہانہ تنخواہ تقریباً چالیس ہزار روپے ہو تو وہ موٹر سائیکل کے پٹرول پر آنے والے اخراجات بھی پورے کرنے سے قاصر رہتا ہے، چاہے وہ اپنی جمع پونجی ہی کیوں نہ خرچ کر دے۔

شفاعت علی نے پٹرول کی قیمت میں اچانک 55 روپے فی لیٹر اضافے کو انتہائی سخت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیصلے عوام پر براہِ راست بوجھ ڈالتے ہیں۔ انہوں نے حکومتی معاشی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے