اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پیٹرول ذخیرہ اندوزی: پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے کارروائی کا اعلان مسترد کر دیا

07 Mar 2026
07 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں، پیٹرول پمپ مالکان مصنوعی قلت پیدا نہیں کر رہے۔

اپنے بیان میں پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پیٹرول پمپس پر جو پیٹرول آرہا ہے وہ فوری فروخت ہو رہا ہے، کوئی پیٹرول پمپ پیٹرول یا ڈیزل ذخیرہ نہیں کر رہا، تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی فروخت جاری ہے، جس حساب سے سپلائی دی جا رہی ہے اسی حساب سے پیٹرول دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا جواز سمجھ نہیں آتا، کارروائی آئل سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف ہونی چاہیے، پیٹرول کی سپلائی اور ڈیمانڈ کی پلاننگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بنتی ہے، پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی بات بلاجواز ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے