(ویب ڈیسک) پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پٹرول بحران کی خبروں کو مسترد کردیا۔
پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ پٹرول کی قلت کی اصل وجہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی محدود سپلائی ہے۔ پٹرول بحران کی خبروں کومسترد کرتے ہیں۔
پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوبروقت اور وافر سپلائی یقینی بنانےکی ہدایت کرے۔
ادھر پٹرول کی قلت کی خبروں کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں میں پٹرول پمپس پر شہریوں کا رش لگ گیا۔
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے کہاکہ تمام پٹرول پمپس پر بڑی مقدار میں پٹرول اور ڈیزل دستیاب ہے، چند پمپس پر زیادہ رش ہونے سے پٹرول کی قلت رپورٹ ہوئی ہے، ان تمام پمپس پر ری فلنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
انتظامیہ نے کہا کہ کسی پمپ پر پٹرول دینے سے انکار کیا جائے تو لازمی آگاہ کریں، شہری پٹرول پمپس کےخلاف بذریعہ سوشل میڈیا پر بھی آگاہ کرسکتے ہیں۔
