(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں اور برائلر کے نرخ میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تازہ ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا، برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 504 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ صافی گوشت شہریوں کو پرچون مارکیٹ میں 590 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 320 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں یہ 334 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 348 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ چار دنوں کے دوران برائلر کی قیمت میں مجموعی طور پر 36 روپے فی کلو تک اضافہ ہو چکا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے، انڈوں کی قیمت 200 روپے فی درجن برقرار ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 5 ہزار 880 روپے مقرر کی گئی ہے۔
