اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گیس پیداوار والے علاقوں کے5 کلومیٹر دائرے میں کنکشن فراہمی کی سمری مںظور

06 Mar 2026
06 Mar 2026

(لاہورنیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

 ای سی سی اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کے لیے 13.1 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی، گیس پیدا کرنے والے علاقوں کے5 کلومیٹر دائرے میں گیس فراہمی کی سمری مںظور کرلی گئی۔

اِسی طرح 5 کلو میٹر دائرے میں دیہات کو گیس فراہمی کیلئے 3 ارب روپے کی منظوری دی، سکیموں پر عملدرآمد سوئی نادرن اور سدرن کے ذریعے کیا جائے گا، بی ای سی ایس کے اساتذہ کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے 20 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ عدالتوں کی ہدایات کے مطابق کم از کم اجرت کے فرق کی ادائیگی کی جائے گی، مون سون آپریشنز اور بیرون ملک انسانی امداد کیلئے ساڑھے 3 ارب منظور کیے گئے، پاور ڈویژن کے ایس ڈی جیز اچیومنٹ پروگرام کیلئے 1 ارب سے زائد کی گرانٹ منظور ہوئی۔
ای سی سی اعلامیہ میں کہا گیا کہ بجلی شعبے میں پیداواری لاگت اور گردشی قرض کم کرنے کیلئے جامع اصلاحاتی پیکیج منظور کرلیے گئے۔

دوسری جانب وزارت اطلاعات کی عوامی آگاہی مہمات کے 1 ارب 47 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، وزارت اطلاعات کو باقی رقم کیلئے اگلی سہ ماہی میں دوبارہ سمری پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے