اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

06 Mar 2026
06 Mar 2026

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے نامزد کئے جانے والے کھلاڑیوں میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔

صاحبزادہ فرحان نے 7 میچز میں 76.60 کی اوسط اور 160.25 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 383 رنز بنائے جبکہ انہوں نے 6 اننگز میں 383 رنز بنا کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا اور نمیبیا کے خلاف سنچریاں سکور کیں، وہ ایک ٹی 20 ورلڈ کپ میں دو سنچریاں بنانے والے واحد بیٹر ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے انڈیا کے سنجو سیمسن بھی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے شارٹ لسٹ کئے جانے والوں میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے ول جیکس، جنوبی افریقہ کے لونگی نگیدی اور ایڈن مارکرم بھی نامزدگیوں میں شامل ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا، ٹم سیفرٹ اور امریکا کے شاڈلے فن سکولویک کو بھی بہترین کھلاڑیوں میں نامزد کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے