اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قلت، پٹرول پمپس پر فروخت محدود

06 Mar 2026
06 Mar 2026

(لاہور نیوز) شہر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا جس کے باعث متعدد پٹرول پمپس پر صارفین کو محدود مقدار میں پٹرول اور ڈیزل فروخت کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پٹرول پمپس پر صارفین کو محدود پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ڈیلرز کو پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بھی کم کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈیزل کی فراہمی میں کمی کے باعث بعض پٹرول پمپس پر ڈیزل بھی محدود مقدار میں فروخت کیا جا رہا ہے، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) سمیت نجی کمپنیوں کے کئی پٹرول پمپس پر ڈیزل کی قلت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپوز سے بھی پٹرول کی سپلائی ضرورت سے کم کی جا رہی ہے جس کے باعث پٹرول پمپس کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بعض آئل کمپنیاں سستا خریدا ہوا پٹرول اور ڈیزل مہنگے داموں فروخت کرنے کے انتظار میں سپلائی محدود کر رہی ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے