اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فروری میں 3,444 نئی کمپنیاں رجسٹر، مجموعی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار سے تجاوز

06 Mar 2026
06 Mar 2026

(لاہور نیوز) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق ملک میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا، جو معاشی سرگرمیوں میں تیزی کا اشارہ ہے۔

کمیشن کے مطابق فروری کے مہینے میں 3 ہزار 444 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ  87 ہزار 49 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 82 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی شراکت داری بھی شامل ہے، جن میں چین کی 44 کمپنیوں نے ڈائریکٹر شپ حاصل کی، اس کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں نے بھی نئی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی۔

ایس ای سی پی کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مائننگ، ٹریڈنگ اور آئی ٹی سیکٹرز میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کروائی، صوبوں کے لحاظ سے پنجاب میں 1,696، اسلام آباد میں 656 اور سندھ میں 555 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

شعبہ وار جائزے کے مطابق آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبے میں 723 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جبکہ ٹریڈنگ میں 531، سروسز میں 434 اور رئیل سٹیٹ میں 323 نئی کمپنیاں قائم کی گئیں۔

اس کے علاوہ مائننگ، ٹیکسٹائل، تعلیم، صحت، کھیلوں کے سامان، کیبلز اور الیکٹرک گڈز کے شعبوں میں بھی نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے