اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت پر قرضوں کے بوجھ میں سالانہ بنیادوں پر 7000 ارب روپے اضافہ

06 Mar 2026
06 Mar 2026

(زاہد عابد) مرکزی حکومت پر قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا، قرضوں کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر سات ہزار ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔

سٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت پر جنوری 2026 میں مجموعی قرضوں کا حجم 79 ہزار 322 ارب روپے ہو گیا، جنوری 2025 میں مجموعی قرضوں کا حجم 72 ہزار 124 ارب روپے تھا۔

ذرائع کے مطابق مجموعی قرضوں میں مقامی قرض میں 11.4 فیصد اضافہ ہوا، مقامی قرض کا حجم جنوری 2026 میں 55 ہزار 978 ارب روپے ہو گیا، سال بھر میں بیرونی قرض کے حجم میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا۔

جنوری 2026 تک بیرونی قرض کی رقوم 23 ہزار 344 ارب روپے ہو گئی ہیں، مرکزی حکومت کے طویل مدتی قرضے سال بھر میں 12.7 فیصد بڑھے، جنوری 2026 میں طویل مدتی قرض کا حجم 47 ہزار 152 ارب روپے ہو گیا، قلیل مدتی قرض کا حجم 5.2 فیصد اضافے سے 8 ہزار 784 ارب روپے ہو گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے