04 Mar 2026
(ویب ڈیسک) قومی ٹی 20 کپ کا وینیو چوتھی بار تبدیل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کی میزبانی پشاور کو دوبارہ واپس مل گئی ہے۔
اس سے قبل 5 مارچ سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ پشاور سے پنڈی اور پھر گزشتہ روز ملتان منتقل کر دیا گیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے خیبرپختونخوا حکومت کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔
محکمہ کھیل کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 6 مارچ سے شروع ہو گا۔
