04 Mar 2026
(ویب ڈیسک) ملکی و بین الاقوامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں پھر بڑی کمی دیکھی جا رہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 10000 روپے سستا ہو کر 539962 روپے پر آ گیا، 10 گرام سونے کے بھاؤ 8573 روپے کی کمی سے 462930 روپے ہو گئے۔
ادھر چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے بڑھ کر 9004 روپے ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 100 ڈالر سستا ہو کر 5172 ڈالر پر آ گیا۔
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد 28 فروری کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں تمام سابقہ ریکارڈ توڑ کر 5,400 ڈالر فی اونس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی ہیں۔
