اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

04 Mar 2026
04 Mar 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جس سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 962 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 2000 سے زائد پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 54 ہزار 790 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

دوسری جانب امریکا، اسرائیل اور ایران کے حملوں کے بعد ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں مسلسل تیسرے روز بھی مندی دیکھی جا رہی ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے کمپنیوں کے شیئرز فروخت کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں ایک دن میں 4 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، کوسپی انڈیکس میں 2 دن میں مجموعی طور پر 11 فیصد سے زائد گراوٹ دیکھی گئی، جبکہ جاپان کا نکی انڈیکس بھی 2.5 فیصد گر گیا۔

ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، برینٹ خام تیل 83 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ سونے کی فی اونس قیمت 88 ڈالر اضافے سے5 ہزار 176 ڈالر ہو گئی، یورپ میں بھی گیس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے