اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.66 قیمت فروخت : 40.74
  • یورو قیمت خرید: 329.23 قیمت فروخت : 329.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.53 قیمت فروخت : 376.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.34 قیمت فروخت : 198.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.66 قیمت فروخت : 205.02
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.48 قیمت فروخت : 74.61
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.55 قیمت فروخت : 916.19
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 552300 دس گرام : 473500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 506271 دس گرام : 434039
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9808 دس گرام : 8418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

علیم ڈار کوچ ہیسن کے اختیارات اور عاقب جاوید کی خاموشی پر مستعفی ہوئے: ذرائع

03 Mar 2026
03 Mar 2026

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ذرائع کے مطابق سابق رکن انتخابی کمیٹی علیم ڈار کے استعفے کے پیچھے کئی اہم وجوہات کارفرما تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو غیر معمولی اختیارات حاصل تھے، جبکہ رکن کمیٹی عاقب جاوید کوچ مائیک ہیسن کی ہر بات میں ہاں میں ہاں ملاتے ہیں اور کسی معاملے پر کھل کر اختلاف نہیں کیا، علیم ڈار مبینہ طور پر اس صورتحال پر تحفظات رکھتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق علیم ڈار عالمی کپ کے لیے قومی دستے میں بابر اعظم، شاداب خان اور عثمان خان کی شمولیت کے مخالف تھے۔ ان کا مؤقف تھا کہ ٹیم کا انتخاب حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتخابی کمیٹی میں موجود مصباح الحق نے بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ علیم ڈار نے عالمی کپ کے لیے محمد رضوان کو نمبر چھ پر کھلانے کی تجویز دی تھی۔ ان کا مؤقف تھا کہ اگر بابر اعظم بغیر نمایاں حالیہ کارکردگی کے ٹیم میں واپسی کر سکتے ہیں تو رضوان کو بھی اسی طرح موقع دیا جانا چاہیے۔

ان تمام دعوؤں کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی اور متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے