(ویب ڈیسک)نامور پاکستانی اداکارہ ومیزبان فضا علی نے ماہ رمضان میں ’پلانٹڈ پروگرام‘ اور ’لیک آڈیو‘ سے متعلق وضاحت جاری کردی۔
پاکستانی اداکارہ فضا علی اور ڈاکٹر نبیہا علی خان رمضان 2026 کے پہلے عشرے میں ہی اپنے شو کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ڈاکٹر نبیہا کی شادی سے متعلق مسائل پر گفتگو کی گئی اور اس دوران فضا علی کے حد سے زیادہ جذباتی ردعمل نے معاملے کو مزید بڑھا دیا اور دونوں کافی تنقید کی زد میں آگئیں۔
بعد ازاں اس ٹرانسمیشن کو کئی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ مذہبی پروگراموں کے تقدس اور احترام کے خلاف ہے۔اب پروگرام کی میزبان واداکارہ فضا علی نے ایک ویڈیو بیان میں ناقدین کو جواب دیا ہے، انہوں نے مشی خان، ندا یاسر، مبشر لقمان، نادیہ خان اور ارشاد بھٹی پر تنقید کی۔
اداکارہ نے وضاحت کی کہ وائرل ہونے والی ویڈیو ایک پرانے شو کی ہے اور یہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ نہیں تھا۔
