(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ومارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے سینئر اداکارہ فریال گوہر اور ان کے سابق شوہر جمال شاہ کو طلاق کے باوجود ایک ساتھ مدعو کرنے پر وضاحت پیش کردی۔
ندا یاسر پاکستان کی کامیاب ترین مارننگ شو میزبانوں میں شمار ہوتی ہیں، وہ گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے اپنا پروگرام کر رہی ہیں اور اس دوران کئی تنازعات کا بھی سامنا کرچکی ہیں۔
نجی ٹی وی سے نشر ہونے والا ان کا پروگرام ایک بار پھر تنقید کی زد میں آیا جب لوگوں نے مہمانوں کے انتخاب پر سوالات اٹھائے۔
ندا یاسر نے حال ہی میں دو سینئر فنکاروں، فریال گوہر اور جمال شاہ، کو ایک ساتھ اپنے پروگرام میں مدعو کیا۔
دونوں 1992 میں طلاق لے چکے تھے اور پروگرام میں کچھ لمحات قدرے غیر آرام دہ بھی رہے جب سابق میاں بیوی آمنے سامنے بیٹھے۔
انہوں نے اپنی ساتھ گزاری یادوں اور رومانوی لمحات کا ذکر بھی کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ندا یاسر کو ایک ساتھ بٹھانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اب ندا یاسر نے وضاحت پیش کی ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ دنیا کو دکھانا چاہتی تھیں کہ اگر کوئی رشتہ ختم بھی ہو جائے تو بھی باوقار انداز اختیار کیا جا سکتا ہے جب کہ دونوں نے ایک دوسرے پر الزام تراشی نہیں کی بلکہ یہ مثال قائم کی کہ طلاق کے بعد بھی خوشگوار تعلق کیسے برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے دونوں کو ایک ساتھ مدعو کیا، مگر لوگوں نے ان کی نیت کو غلط سمجھا۔ں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
