اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

علاج کی سہولت گھر کی دہلیز تک پہنچانے کا وعدہ پورا ہوا، مریم نواز شریف

28 Feb 2026
28 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مختلف عوامی منصوبوں کی تکمیل پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے عوام سے کئے گئے وعدے پورے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنے کا وعدہ پورا ہوا اور صوبے میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب گھر زیر تعمیر ہیں، اسی طرح پنجاب کے ہر شہری کو جدید سفری سہولت دینے کے وعدے کے تحت 1100 الیکٹرک بسیں آ چکی ہیں جبکہ مزید 1500 بسیں لانے کا ہدف مقرر ہے۔

وزیراعلیٰ  نے بتایا کہ علاج کی سہولت گھر کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل منصوبوں سے دو کروڑ مریض مستفید ہو چکے ہیں، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں میٹرو بس منصوبوں پر عملی کام کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں دنیا کے بڑے سالڈ ویسٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا، دیہات کی صفائی کا نظام متعارف کرایا گیا اور ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار ملا، طلبہ کو ایک لاکھ لیپ ٹاپس فراہم کئے گئے جبکہ وسائل سے محروم لاکھوں بچوں کو ہونہار سکالرشپس دی گئیں۔

مریم نواز شریف کے مطابق بزرگ مریضوں کو ادویات کے حصول کیلئے قطار میں نہیں لگنا پڑتا، کینسر، کارڈیالوجی، ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے مریضوں کو دو ماہ کی ادویات گھر بیٹھے فراہم کی جا رہی ہیں، تین ہزار مراکز صحت کو جدید ہیلتھ کلینکس میں تبدیل کیا گیا جبکہ ضلعی ہسپتالوں میں کیتھ لیب کے قیام سے انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی سہولت متعلقہ اضلاع میں دستیاب ہو گئی ہے، پیدائشی دل کے امراض میں مبتلا دس ہزار سے زائد بچوں کی سرجری بھی مکمل کی جا چکی ہے۔

انہوں  نے دعویٰ کیا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی، جرائم میں 70 فیصد تک کمی آئی اور کچے کے علاقے کو واگزار کرایا گیا، خواتین کے تحفظ کیلئے  ورچوئل پولیس اسٹیشن اور پنک بٹن متعارف کرائے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے