28 Feb 2026
(ویب ڈیسک) سونے اور چاندی کی قیمت میں آ ج بھی بڑا اضافہ ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر مہنگا ہو کر 5278 ڈالر فی اونس پر آ گیا، مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 10ہزار روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے کا ہو گیا۔
دس گرام سونا 8574 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 72 ہزار 18 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ ایک تولہ چاندی 388 روپے اضافے کے بعد 9862 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا، گزشتہ روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5 ہزار 178 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔
