اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب کا لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ، لاہور سے اسلام آباد تک ٹرین میں سفر

28 Feb 2026
28 Feb 2026

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی لاہور ریلوے سٹیشن آمد ،ریلوے حکام اور شہریوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، گورنر پنجاب نے لاہور سے اسلام آباد تک ٹرین کے ذریعے سفر بھی کیا۔

ٹرین میں سفر کے دوران شہری گورنر کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتے رہے اور خوشی کا اظہار کرتے رہے۔ ریلوے کے عملے نے بھی سٹیشن پر ان کا استقبال کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

لاہور ریلوے سٹیشن اپنی تاریخی اہمیت کے باعث ملک بھر میں پہچانا جاتا ہے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ٹرین کا سفر محفوظ، آرام دہ اور قابلِ اعتماد ذریعۂ سفر ہے، وقت کے ساتھ ساتھ ریلوے کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے مزید معیاری اور سہل بنایا گیا ہے۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ گاڑیوں اور بسوں کے مقابلے میں ٹرین کے سفر کو ترجیح دیں تاکہ ٹریفک حادثات اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ریلوے کا محفوظ اور منظم نظام ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے