اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہفتہ وار مہنگائی میں کمی مگر 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

28 Feb 2026
28 Feb 2026

(لاہور نیوز) ملک میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 14 اشیاء سستی ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے لہسن، مٹن، بیف، دال مسور، دال ماش، دہی اور خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، اس کے علاوہ ایل پی جی اور کپڑوں کے دام بھی بڑھ گئے، جس سے گھریلو اخراجات میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب ٹماٹر، آلو، چکن، پیاز، انڈے، آٹا، بریڈ اور چینی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے صارفین کو جزوی ریلیف ملا۔

سالانہ بنیادوں پر گندم کے آٹے کی قیمت میں 29.81 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ٹماٹر 17 فیصد، سرخ مرچ 15 فیصد اور کیلے 12 فیصد مہنگے ہوئے، اسی طرح مٹن کی قیمت میں 9 فیصد، گڑ میں 8.36 فیصد اور لکڑی کی قیمت میں 11.40 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

توانائی کے شعبے میں بھی اضافہ سامنے آیا ہے، جہاں سالانہ بنیاد پر گیس چارجز میں 30 فیصد جبکہ بجلی ٹیرف میں 17 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے