اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کو سیمی فائنل کیلئے سری لنکا کو کتنے رنز سے ہرانا ہو گا؟

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(لاہور نیوز) نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں تو برقرار ہیں لیکن اگلے مرحلے میں جانے کے لیے قومی ٹیم کو کڑے امتحان سے گزرنا ہو گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں۔

کینڈی میں ہفتہ کو پاکستان سپر 8 مرحلے کا اپنا آخری میچ ایونٹ میں بقا کی جنگ کے طور پر کھیلے گا جس میں نہ صرف گرین شرٹس کو فتح درکار ہے بلکہ اسے رن ریٹ کے لیے بھی ایک سخت چیلنج درپیش ہے۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کےلیے سری لنکا کو 65رنز سے ہرانا ہو گا اور بعد میں بیٹنگ کی صورت میں پاکستان کو ہدف 13اوور میں حاصل کرنا ہو گا۔

دوسری جانب آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ میں میزبان سری لنکا کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، سری لنکا کے بیٹر کوشال مینڈس کل پاکستان کیخلاف میچ سے باہر ہو گئے۔ ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے کوشال مینڈس 4 ہفتے کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے