اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کم لاگت ہاؤسنگ سکیم میں اہم ترامیم کی منظوری دیدی

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(لاہور نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کم لاگت ہاؤسنگ سکیم میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم کے قرض کی حد 1 کروڑ تک بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق کم لاگت گھروں کیلئے یکساں 5 فیصد مارک اپ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ہاؤسنگ فنانس کیلئے چار سالہ توسیعی اہداف منظور کئے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذریعے سکیم پر عملدرآمد جاری رکھنے کی منظوری دی، ای سی سی نے پہلے سے جاری قرضوں کو بھی 5 فیصد شرح پر لانے کا فیصلہ کیا۔

ای سی سی اعلامیہ کے مطابق سبسڈی ادائیگیاں سالانہ مالی گنجائش کے مطابق ہوں گی، سستے گھروں کی فراہمی سے تعمیراتی شعبے اور روزگار میں اضافہ متوقع ہے۔

اعلامیہ کے مطابق بارانی علاقوں میں زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے 72 لاکھ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور تھر کول ریل کنکٹیوٹی منصوبے کیلئے ساڑھے 6 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

ای سی سی اعلامیہ کے مطابق مقامی کوئلے کی ترسیل سے توانائی کے شعبے میں بہتری آئے گی، درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کی حکمت عملی کو تقویت ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے