اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کی گاؤں وریو آمد، ارمغان سبحانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سیالکوٹ کے گاؤں وریو آمد ہوئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی طارق سبحانی کی چچی، وزیر مملکت منصوبہ بندی ارمغان سبحانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

مریم نواز شریف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی، مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی، سوگوار خاندان کو دلاسا دیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماں کے پُرنور سایہ سے محرومی سانحہ کے مترادف ہے، ماں کے رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں، نہ کمی پوری ہوسکتی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت محمد منشاء اللہ بٹ، وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے