اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومتِ پنجاب کا چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(ویب ڈیسک) حکومتِ پنجاب نے چائلڈ لیبر کے خاتمے اور مزدوری کرنے والے بچوں کو دوبارہ تعلیم سے جوڑنے کیلئے نقد رقم دینے کے پائلٹ منصوبے کا آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکام کے مطابق منصوبے کا مقصد بچوں کو محنت مشقت سے نکال کر سکول اور فنی تربیت کی طرف لانا ہے، ابتدائی مرحلے میں نو اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر پائلٹ فیز شروع کیا جائے گا، جس کے تحت 2566 بچوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

بچوں کو تعلیم سے منسلک رکھنے کیلئے کنڈیشنل کیش ٹرانسفر پروگرام متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت ہر مستحق بچے کو 9 ہزار روپے ماہانہ امداد دی جائے گی، امداد بچوں کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی اور پہلی قسط منصوبے کے باضابطہ اجرا کے ایک ماہ بعد جاری کی جائے گی۔

پائلٹ فیز کیلئے مجموعی طور پر 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، حکام کے مطابق منصوبہ یکم اپریل 2026 سے 31 مارچ 2027 تک ایک سال کیلئے نافذ العمل ہو گا۔

بچوں کی نشاندہی اور کیس فالو اپ کیلئے مربوط طریقہ کار اپنایا جائے گا تاکہ امداد شفاف انداز میں مستحق بچوں تک پہنچ سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر پائلٹ فیز کامیاب رہا تو اس پروگرام کو مرحلہ وار صوبہ بھر میں توسیع دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے