اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم سے موازنہ، عمر اکمل کی اپنی انسٹا سٹوری پر وضاحت سامنے آگئی

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(ویب ڈیسک) سابق قومی کرکٹرعمر اکمل نے خود کے بابر اعظم سے موازنے کی انسٹا سٹوری پر وضاحت دے دی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عمر اکمل کا کہنا ہے ان کا مقصد ہرگز خود کا بابر اعظم سے موازنہ کرنا نہیں تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے صفِ اول کے بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں اور وہ ان کی کارکردگی اور کامیابیوں کا بے حد احترام کرتے ہیں۔

عمر اکمل نے مزید کہا کہ ان کی بات کا اصل مقصد صرف یہ نکتہ اٹھانا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مڈل آرڈر کی پوزیشن بابر اعظم کے قدرتی کھیل سے مکمل طور پر ہم آہنگ نہیں ہے۔

ان کے مطابق یہ کسی قسم کا تقابل نہیں تھا بلکہ صرف ٹیم میں کردار کے حوالے سے ایک رائے تھی۔

وضاحت میں یہ بھی بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پوسٹ دراصل ایک مداح کی جانب سے شیئر کی گئی تھی، جسے جان بوجھ کر بغیر ایڈٹ کیے سٹوری پر لگا دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے