اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آپریشن غضب للحق، مریم اورنگزیب کا افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے افغانستان کی طرف سے حملوں کا بھرپور جواب دینے پر افواجِ پاکستان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

مریم اورنگزیب نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان  نے صبر وتحمل کا آخری حد تک مظاہرہ کیا، ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھنے والوں کی غلط فہمی دور ہو گئی ہے، حملہ آور جتنی تیزی سے آئے تھے پاکستان کی بہادر افواج کے نپے تلے اور موثر جواب پر اس سے زیادہ تیزی سے میدان سے فرار ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان  نے افغانستان کی ترقی، امن اور افغان عوام کی خدمت کے لئے تاریخی کردار ادا کیا ہے تاہم پاکستان پر حملہ عالمی قانون اور حکمران افغان انتظامیہ کے اپنے معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی تھی۔

انہوں نے کہا معرکہ حق کی طرح ایک بار پھر وطن عزیز کے مؤثر دفاع اور پیشہ ورانہ عسکری مہارت کے مظاہرے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان کو قوم سلام پیش کرتی ہے، پاکستان  نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں اور آج بھی خطے اور عالمی امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں  نے مزید کہا پاکستان ہمسایوں سمیت دنیا میں پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے لیکن اپنے دفاع، سلامتی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے