اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: اہم میچ میں آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ مدمقابل

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ مدمقابل ہوں گے۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں شام ساڑھے 6 بجے آمنے سامنے آئیں گی، سپر ایٹ مرحلے میں سیمی فائنل کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کی نظریں سیمی فائنل پر ہیں، نیوزی لینڈ کی فتح اسے اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر لے آئے گی۔

دوسری جانب انگلینڈ کی جیت پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی دلا سکتی ہے۔

نیوزی لینڈ اگر یہ میچ جیت لیتا ہے تو وہ گزشتہ پانچ میں سے چوتھی مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لے گا، دوسری جانب انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے تاہم وہ گروپ میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کیلئے بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ایٹ کا میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث پوائنٹس تقسیم ہوئے تھے، جس کے بعد قومی ٹیم کی امیدیں اس بات سے مشروط ہیں کہ انگلینڈ نیوزی لینڈ کو شکست دے اور پھر پاکستان سری لنکا کے خلاف نا صرف کامیابی حاصل کرے بلکہ نیٹ رن ریٹ کا خسارہ بھی پورا کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے