اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہماری پاک فوج اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتی ہے: مولانا عبدالخبیر آزاد

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کے ممتاز مذہبی رہنما اور چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ اسلام میں ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے، دین اسلام امن، رواداری اور انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے۔

افغانستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان میں پیش آنے والے حالیہ واقعات افسوسناک اور زیادتی کے مترادف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج افغانستان اندرونی مسائل کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے اور وہ اپنے ملکی معاملات کو مؤثر انداز میں حل نہیں کر سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں اور دیگر ممالک اس طرح ان کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار نہیں رہے۔

پاکستانی دفاع کے حوالے سے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ہماری پاک فوج اپنے دفاع کرنا جانتی ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہندوستان کا غرور مٹی میں ملا دیا ہے، اور پاکستان ہر محاذ پر سرخرو ہوگا۔

انہوں نے آخر میں امتِ مسلمہ پر زور دیا کہ وہ اتحاد، یکجہتی اور امن کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے