اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب:غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، 32 ہزارافراد ڈی پورٹ

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(لاہور نیوز) موجودہ سرحدی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت صوبے بھر سے 32 ہزار 588 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے جبکہ لاہور میں مزید 90 افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 12 ہزار 273 مرد، 6 ہزار 661 خواتین اور 13 ہزار 654 بچے شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ واپس بھیجے جانے والوں میں 10 ہزار 419 رہائشی ثبوت رکھنے والے، 11 ہزار 98 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز اور 11 ہزار 71 غیر قانونی مقیم غیر ملکی شامل تھے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے