اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ای ٹیکسی سکیم، کامیاب خواتین امیدواروں میں چابیاں تقسیم

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی سکیم کے تحت کامیاب خواتین امیدواروں میں چابیاں تقسیم کیں۔

سکیم کے تحت خواتین کیلئے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ خواتین ڈرائیورز کی گاڑیوں کا رنگ بھی الگ ہو گا، وزیراعلیٰ  نے کامیاب خواتین امیدواروں میں گاڑیوں کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب ای ٹیکسی سکیم لانچ کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے اور پہلے مرحلے میں 1100 ای وہیکلز فراہم کی جائیں گی، اس منصوبے سے خصوصاً خواتین کو باعزت روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

مریم نواز  نے کہا کہ پنجاب میں ہر خاتون خود کو محفوظ تصور کرتی ہے اور ای ٹیکسی سکیم ماحولیاتی بہتری میں بھی معاون ثابت ہو گی، پنجاب کی ہر تحصیل تک گرین بسیں پہنچائی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے دن رات کام کیا جا رہا ہے اور اس بار صوبے میں سموگ کی صورتحال بہتر رہی، ای ٹیکسی ایک چارج پر تقریباً 300 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ پنجاب میں گزشتہ دو برس کے دوران روٹی اور آٹے کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا، ہر تحصیل میں رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں اور صوبہ فری ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہے، مہنگائی پر قابو پایا گیا ہے اور رمضان کے دوران ہر شہری کو ریلیف فراہم کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے