اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاک فوج کو سلام جنہوں نے پلک جھپکتے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا: مریم نواز

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک افغان سرحد پر خوارج کے بزدلانہ حملے پر شدید ردِعمل دیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاک افواج کی جانب سے افغان سرحد پر خوارج کو فوری اور منہ توڑ جواب دینے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلام ہے پاک فوج کو جنہوں نے پلک جھپکتے ہی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ خوارج، ان کے ہینڈلرز اور سپورٹرز پہلے بھی ذلیل ہوئے ہیں اب بھی ذلیل ہونگے، سلام ہے پاک فوج کو جنہوں نے پلک جھپکتے ہی دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، خوارج اور ہینڈلرز کا ہر وار الٹا پڑے گا پاکستان کی مٹی کا ایک ایک ذرہ بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص بن کر لڑے گا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جغرافیائی حدود ہماری ریڈ لائنز ہیں جو کراس کرے گا ذلیل و رسوا ہوگا، پوری قوم اور ہماری فوج کا ہر جوان پاکستان کے وقار کا نگہبان ہے، پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری سمجھنے والے بڑی بھول میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مٹ جائیں گے مگر اپنی پاک سرزمین کی آبرو پر حرف نہیں آنے دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے