اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر اعظم کو دوبارہ ٹاپ آرڈر پوزیشن نہیں دی جائیگی: ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

21 Feb 2026
21 Feb 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے واضح اشارہ دیا ہے کہ بابر اعظم کو دوبارہ اوپننگ پوزیشن نہیں دی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سپر ایٹ مرحلے کے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر اچھی طرح جانتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپس کے پاور پلے میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 100 سے کم رہا ہے، جو ٹیم کی موجودہ حکمت عملی سے مطابقت نہیں رکھتا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ بابر مڈل آرڈر میں ضرورت پڑنے پر مفید ثابت ہو سکتے ہیں، خاص طور پر جب ٹیم دباؤ میں ہو اور اننگز کو سنبھالنے کی ضرورت ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے بعد ٹیم میں واپسی پر بابر کو مخصوص کردار دیا گیا تھا اور وہ اب زیادہ تر نمبر چار پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔

مائیک ہیسن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے خلاف میچ میں بابر نے سیٹ ہونے کے بعد سٹرائیک ریٹ بڑھایا تھا، یہی وہ کردار ہے جو ہم ان سے چاہتے ہیں۔

ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو فنشر کا کردار زیادہ مؤثر انداز میں ادا کر سکتے ہیں، اس لیے بابر کو اپنے کھیل اور کردار میں مزید تبدیلی لانا ہوگی۔

یوں بابر کا کردار اب مرکزی کے بجائے ایک اسٹیبلائزر یا بیک اپ آپشن کی صورت اختیار کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اپنا پانچواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والے بابر نے پاور پلے کے دوران 217 گیندوں پر 187 رنز بنائے ہیں جس سے ان کا اسٹرائیک ریٹ 86.17 بنتا ہے۔

موجودہ نمبر 4 پوزیشن پر بھی ان کا سٹرائیک ریٹ 120 کے قریب ہے، جو تیز رفتار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق زیادہ متاثر کن نہیں سمجھا جاتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے