اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ون وے کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، 363 موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند

20 Feb 2026
20 Feb 2026

(لاہور نیوز) سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے ون وے، بغیر ہیلمٹ، لین لائن کی خلاف ورزی اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران 363 گاڑیوں کو قانونی کارروائی کے تحت متعلقہ تھانوں میں بند کر دیا گیا۔

سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے احکامات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 1,946 افراد کے چالان کئے گئے۔

اسی دوران ون وے کی خلاف ورزی کے مرتکب 665 ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، جبکہ لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 299 گاڑیوں کو جرمانہ عائد کیا گیا، غیر نمونہ، ٹیمپرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کرتے ہوئے 298 گاڑیوں کے چالان جاری کئے گئے۔

ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ بغیر ہیلمٹ اور ون وے کی خلاف ورزی میں ملوث 363 گاڑیوں کو متعلقہ تھانوں میں بند کروایا گیا ہے، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل اپنانا اولین ترجیح ہے، تاہم قانون کے مؤثر اور یکساں نفاذ کیلئے بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چالان کا اجرا یا گاڑیوں کی بندش مقصد نہیں بلکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کو یقینی بنانا بنیادی ذمہ داری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے