اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رمضان المبارک کے پہلے جمعہ پر لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ

20 Feb 2026
20 Feb 2026

(لاہور نیوز) رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ جمعۃ المبارک کے اجتماعات کے پیش نظر بھرپور سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں اور نمازِ جمعہ کے اختتام تک الرٹ برقرار رہے گا۔

بلال صدیق کمیانہ کے مطابق جمعہ کے اجتماعات، مارکیٹس اور دیگر عوامی مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ شہر کی نگرانی کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے خصوصی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نمازِ جمعہ کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ سحر و افطار اور جمعہ کے اوقات میں ڈولفن اسکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیمیں مؤثر پٹرولنگ یقینی بنا رہی ہیں۔

مزید برآں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ ڈیوٹی پر تعینات افسران اور جوانوں کو مکمل الرٹ رہ کر فرائض انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لیے سرچ اور کامبنگ آپریشنز بھی جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے