اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محی الدین وانی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر تعینات

20 Feb 2026
20 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بدانتظامی کے نوٹس کے بعد سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کو ایڈہاک صدر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

سابق صدر کا استعفیٰ منظور کرنے کے ساتھ وزیراعظم نے فیڈریشن میں انتخابات کرانے کی ہدایت بھی کی، پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے متعلق پی ایس بی کی تحقیقاتی رپورٹ میں بھی فیڈریشن کو قصور وار قرار دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم کے دفتر کو ارسال کی، جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو آسٹریلیا میں بدانتظامی کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیم کو 2 فروری کو لاہور سے روانہ ہونا تھا اور 4 فروری کو ہوبارٹ پہنچنا تھا، لیکن ویزا درخواستوں میں تاخیر اور غلطیوں کی وجہ سے شیڈول پرواز منسوخ ہوگئی۔

نئے ٹکٹس بنوانے پر پی ایس بی نے 2 کروڑ 71 لاکھ روپے اضافی خرچ برداشت کیا، جبکہ ویزا پراسیس میں مزید 97 لاکھ روپے کا مالی بوجھ بھی پی ایس بی نے اٹھایا۔ آسٹریلیا میں ٹیم کی رہائش کے لیے 49 ہزار 280 ڈالر پیشگی فراہم کیے گئے، لیکن ٹیم کو ڈبل ٹری بائی ہلٹن ہوٹل میں قیام نہ دیا گیا، جس کے لیے رقم پہلے ہی جاری کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کو یومیہ 115 امریکی ڈالر فی کس الاؤنس بھی دیا گیا، جبکہ دیگر اخراجات کے لیے تقریباً 3 ہزار امریکی ڈالر فراہم کیے گئے۔ پاکستان ہاکی ٹیم 5 فروری کو روانہ ہوئی اور 7 فروری کو ہوبارٹ پہنچی، جس دوران 6 سے 14 فروری تک ٹیم کے لیے متبادل رہائش کا انتظام کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈریشن میں بدانتظامی کا نوٹس لیتے ہوئے محی الدین وانی کو ایڈہاک صدر تعینات کیا اور فیڈریشن میں انتخابات کرانے کی ہدایت دی، تاکہ ہاکی کے معاملات شفاف انداز میں چلائے جا سکیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے