19 Feb 2026
(لاہورنیوز) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز حیدر آباد کنگز مین نے پی ایس ایل سیزن 11 کیلئے آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل کو سائن کرلیا۔
آئی پی ایل کو خیبرباد کہنے والے بڑے انٹرنیشنل اسٹار نے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا، آسٹریلوی اسٹار گلین میکسول پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے۔
پی ایس ایل فرنچائز حیدر آباد کنگز مین نے گلین میکسول کو سائن کرلیا، وہ پی ایس ایل 11 میں حیدر آباد کنگز مین کی نمائندگی کریں گے۔
گلین میکسویل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کھیلنے اور حیدرآباد کی نمائندگی کرنے پر خوش ہوں، پاکستان سے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے، حیدرآباد ٹیم کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے۔
واضح رہے کہ گلین میکسویل نے اس سے قبل بھارتی لیگ آئی پی ایل کھیلنے سے معذرت کی تھی۔
