اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محسن نقوی نے ہاکی فیڈریشن کی صدارت سنبھالنے کی تردید کردی

19 Feb 2026
19 Feb 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہاکی فیڈریشن کی صدارت سنبھالنے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور مسائل کے حل تک معاونت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

بعد ازاں محسن نقوی نے صدارت سنبھالنے کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں پر سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بیان جاری کردیا۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں بن رہا تاہم اس بحران کے خاتمے تک کھلاڑیوں کی معاونت جاری رکھوں گا۔

قبل ازیں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا اور کپتان عماد بٹ پر دو سال کی پابندی لگائی جس کے تحت وہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ہاکی نہیں کھیل سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے