اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی کپتان عماد شکیل پر پابندی لگانے کے بعد مستعفی

19 Feb 2026
19 Feb 2026

(لاہور نیوز) پرو ہاکی لیگ کے آسٹریلیا میں دوسرے مرحلے میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص رہائش اور خوراک کے معاملے پر ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر فیڈریشن طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔طارق بگٹی نے بدانتظامی کا ذمے دار پاکستان سپورٹس بورڈ کو قرار دیتے ہوئے عماد شکیل بٹ پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ہاکی پر 2 سال کی پابندی کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پرولیگ کیلئے فنڈز پاکستان سپورٹس بورڈ کے پاس تھے، پی ایس بی ہمیں پیسے دینے میں ناکام ہوا، ساری مس مینجمنٹ سپورٹس بورڈ کی طرف سے تھی، وزیراعظم نے ہاکی کیلئے 25 کروڑ روپے جاری کئے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست ہے ایک کمیٹی بنائی جائے، سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی گئیں اور چیزیں سامنے آئیں۔

طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ کیلئے پی ایس بی نے رقم وقت پر ادا نہیں کی، پاکستان سپورٹس بورڈ میں خود گیا کہ ہمارے پیسے بھیج دو مگر وہ کہتے ہیں کہ 2 ماہ لگیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ہاکی ٹیم کے کپتان نے آسٹریلیا سے پاکستان واپسی پر شکایات کے انبار لگائے تھے جس کا وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نوٹس لیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے