اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا ہے: وسیم اکرم

19 Feb 2026
19 Feb 2026

(لاہور نیوز) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا ہے اور کھلاڑیوں نے مثبت انداز میں ردعمل دیا۔

انہوں نے نمیبیا کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان کی سنچری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ انفرادی کارکردگی ٹیم کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنی۔

وسیم اکرم نے صائم ایوب کے حوالے سے کہا کہ انہیں تھوڑا وقت دینا ہوگا۔ ان کے مطابق صائم ایوب میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے لیکن وہ گھومتی گیند کو بھی مارنے کی کوشش کرتے ہیں، اس لیے انہیں سیدھے بلے سے کھیلنے اور صبر کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے عثمان طارق کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب کو متاثر کیا ہے اور کرکٹ کی دنیا میں ان کی بات ہو رہی ہے۔

سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے مشورہ دیا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے تاکہ بڑا اسکور بنا کر دباؤ ڈالا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے