اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں سیاسی جماعتوں سے زیادہ سیاست ہے: وزیر دفاع

19 Feb 2026
19 Feb 2026

(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مالی معاملات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن میں سیاسی جماعتوں سے بھی زیادہ سیاست جاری ہے، جس نے قومی کھیل کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قومی کھیل کو برباد کر دیا گیا ہے اوراسے دوبارہ عروج پر لانے کے لیے ادارے کو سیاسی تقرریوں سے پاک کرنا ہوگا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برسوں سے جاری غیر شفاف تقرریوں اور انتظامی کمزوریوں نے کھلاڑیوں کے حوصلے پست کیے ہیں۔

وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ وہ اس معاملے کو جلد قومی اسمبلی اور متعلقہ کمیٹی میں اٹھائیں گے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور ذمہ داروں کا تعین ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی کے فروغ اور کھلاڑیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں اور شفاف احتساب ہی قومی کھیل کی بحالی کی بنیاد بن سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے