اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غیرقانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 20 لاکھ افغان باشندوں کی وطن واپسی

19 Feb 2026
19 Feb 2026

(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کے سلسلے میں مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2023 سے اب تک پاکستان سے مجموعی طور پر تقریباً 20 لاکھ افغان باشندوں کو وطن واپس بھجوایا جا چکا ہے۔

حکام کے مطابق صرف پنجاب سے تقریباً 2 لاکھ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو واپس بھجوایا گیا، کریک ڈاؤن کے دوران صوبہ بھر میں عوامی مقامات، رہائشی علاقوں، مدارس اور تعلیمی اداروں کی جامع جانچ کی گئی، جبکہ مختلف کاروباری سرگرمیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کارروائیوں کے دوران 11 ہزار 347 غیر قانونی افغان باشندوں کی نشاندہی کی گئی جنہیں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد واپس بھجوایا گیا، اس وقت پنجاب میں 37 ہولڈنگ سینٹرز فعال ہیں جہاں 69 افغان شہری موجود ہیں۔

ان ہولڈنگ سینٹرز میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی عارضی رہائش، رجسٹریشن اور وطن واپسی کے انتظامات کئے گئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات وفاقی پالیسی کے تحت کئے جا رہے ہیں اور صوبے میں قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے