اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا ماہِ صیام میں جامع ٹریفک پلان تشکیل

19 Feb 2026
19 Feb 2026

(لاہور نیوز) سٹی ٹریفک پولیس نے ماہ صیام میں ٹریفک کی موثر روانی کے لئے جامع ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق رمضان المبارک میں ٹریفک پولیس 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے گی تاکہ شہریوں کو سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ سیکنڈ شفٹ میں اضافی نفری تعینات کی جائے گی جبکہ خصوصی سکواڈز بھی فعال رہیں گے، نائٹ شفٹ کے دوران تمام 45 ٹریفک سیکٹرز کی گاڑیاں پٹرولنگ پر مامور ہوں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے شہر بھر میں قائم 23 سہولت بازاروں، 5 منڈیوں اور 22 دسترخوانوں پر بھی ٹریفک ڈیوٹی تعینات ہو گی، ڈویژنل اور سرکل افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افطار اور نمازِ تراویح کے اوقات میں مکمل سپرویژن یقینی بنائیں۔

رمضان المبارک میں ٹریفک پولیس کے 2 ہزار سے زائد افسران اور وارڈنز فرائض انجام دیں گے، سی ٹی او لاہور  نے ہدایت کی ہے کہ رمضان بازاروں اور دیگر مصروف مارکیٹوں میں پارکنگ کا خاص خیال رکھا جائے اور رانگ پارکنگ ہرگز نہ ہونے دی جائے۔

رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے ٹریفک ریسپانس یونٹ کے 200 سے زائد وارڈنز، 34 فورک لفٹرز اور 5 بریک ڈاؤن گاڑیاں ہمہ وقت موجود رہیں گی، ٹریفک وارڈنز کو ان کے ڈیوٹی پوائنٹس پر سرکاری اخراجات سے افطاری فراہم کی جائے گی، جبکہ ایس پیز اور ڈی ایس پیز بھی چوکوں میں وارڈنز کے ہمراہ افطاری کر کے ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے