اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے دوسری شادی کرلی

17 Feb 2026
17 Feb 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے نائلہ راجہ نامی لڑکی سے دوسری شادی کرلی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عماد وسیم نے دوسری شادی کا اعلان کیا اور لکھا کہ میں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین ادوار میں سے ایک کا سامنا کیا جب شادی کامیاب نہ ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ اس دور نے مجھے زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں میرے بچے مجھے عطا کیے، میں اپنے بچوں سے بہت محبت کرتا ہوں۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ اللہ کے فضل اور اپنے والدین کی رہنمائی سے میں نے اب نائلہ سے شادی کر لی ہے، یہ قدم سوچ سمجھ کر اور واضح ارادے کے ساتھ اٹھایا گیا ہے تاکہ ایک ایسی زندگی کی بنیاد رکھی جا سکے جو سکون، استحکام اور باہمی احترام پر قائم ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ نائلہ نے میری زندگی میں ٹھہراؤ، وقار اور مضبوطی پیدا کی ہے اور میں اپنے اس فیصلے پر مکمل یقین رکھتا ہوں۔

واضح رہے کہ 28 دسمبر 2025 کو کرکٹر عماد وسیم نے پہلی بیوی ثانیہ اشفاق سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ انہوں نے ثانیہ اشفاق سے اگست 2019 میں شادی کی تھی اور دونوں کے 3 بچے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے