اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سینٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس اور نادرا کے درمیان انفارمیشن شیئرنگ معاہدہ

17 Feb 2026
17 Feb 2026

(لاہور نیوز) سینٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس اور نادرا کے درمیان انفارمیشن شیئرنگ سے متعلق معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عبدالکریم تھے، نادرا کی جانب سے چیف پراجیکٹ آفیسر ڈائریکٹوریٹ ہیڈکوارٹرز رحمان قمر اپنی ٹیم کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئے، معاہدے پر ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی منصورالحق رانا اور رحمٰن قمر  نے دستخط کئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق معاہدے کے تحت نادرا پنجاب پولیس کو فنگر پرنٹس میچنگ، بائیو میٹرک تصدیق، شناختی کارڈ کی تفصیلات، فیملی ٹری اور ایف آر سی کی تصدیق سمیت دیگر جدید سہولیات فراہم کرے گا، اس اقدام سے جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر کی گرفتاری میں مؤثر مدد ملے گی جبکہ کمیونٹی پولیسنگ اور سروس ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔

ڈی آئی جی آئی ٹی منصور الحق رانا نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تفتیشی عمل میں شفافیت اور تیزی آئے گی، آئی جی پنجاب عبدالکریم  نے جرائم کی سرکوبی، کمیونٹی پولیسنگ اور سروسز کے شعبے میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر نادرا کے تعاون کو سراہا۔

تقریب کے اختتام پر رحمٰن قمر  نے آئی جی پنجاب عبدالکریم اور ڈی آئی جی آئی ٹی منصور الحق رانا کو سووینئرز پیش کئے، اس موقع پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے