(لاہور نیوز) شہر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے تاہم برائلر کے نرخ بدستور برقرار ہیں۔
سرکاری طور پر برائلر گوشت کی قیمت 461 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 520 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں معمولی فرق کے ساتھ قیمتوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق زندہ برائلر کے نرخ میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 290 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں یہ 304 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر 318 روپے فی کلو تک دستیاب ہے، پولٹری فارمرز کا مؤقف ہے کہ فیڈ، بجلی اور دیگر پیداواری اخراجات میں اضافے کے باعث قیمتوں میں کمی کی گنجائش نہیں رہی۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 4 روپے فی درجن کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد انڈے 236 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 6 ہزار 960 روپے مقرر کی گئی ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام کے لئے مؤثر اقدامات کرے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔
