اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.50 قیمت فروخت : 280.00
  • یورو قیمت خرید: 331.65 قیمت فروخت : 332.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 381.24 قیمت فروخت : 381.93
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.02 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.32 قیمت فروخت : 205.69
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.11 قیمت فروخت : 76.25
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.09 قیمت فروخت : 917.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 527800 دس گرام : 452500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 483813 دس گرام : 414789
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8103 دس گرام : 6954
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

علاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بینائی بہتر ہونے لگی، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

16 Feb 2026
16 Feb 2026

(لاہور نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے آنکھوں کے معائنہ سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان کے صحت کا معائنہ کرنے کے لیے 2 رکنی میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، میڈیکل بورڈ میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی عینک کے بغیر 6/24 پارشل ریکارڈ ہوئی جبکہ بائیں آنکھ کی بینائی 6/9 ریکارڈ کی گئی، عینک کے ساتھ دائیں آنکھ کی بینائی بہتر ہو کر 6/9 پارشل ہوگئی جبکہ بائیں آنکھ کی بینائی مکمل طور پر 6/6 ہوگئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دائیں آنکھ کے معائنے میں پردہ بصارت پر سوزش کے آثار پائے گئے ہیں، دائیں آنکھ کی سوجن میں کمی آئی ہے، دائیں آنکھ کی موٹائی 550 سے کم ہو کر 350 ہوگئی جو بہتری کی علامت ہے۔

رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ نے دونوں آنکھوں کے لیے نیواناک اور سسٹین الٹرا ڈراپس تجویز کیے جبکہ صرف دائیں آنکھ کےلیے کوسوپٹ آئی ڈراپس تجویز کیے گئے۔

میڈیکل رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 پارشل ہو گئی جو اس مرحلے پر کافی اچھی بینائی ہے، ماہرین نے اینٹی وی ای جی ایف علاج کی تکمیل کے بعد او سی ٹی اینجیو گرافی اور ایف ایف اے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل بورڈ کے چیک اپ کے بعد اپوزیشن کے 2 رہنما علامہ ناصر عباس اور بیرسٹر گوہر خان نے رات 9 بجے پمز ہسپتال کا دورہ کیا، ڈاکٹر عاصم اور خرم مرزا کو بھی دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بریف کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے