اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.50 قیمت فروخت : 280.00
  • یورو قیمت خرید: 331.65 قیمت فروخت : 332.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 381.24 قیمت فروخت : 381.93
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.02 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.32 قیمت فروخت : 205.69
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.11 قیمت فروخت : 76.25
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.09 قیمت فروخت : 917.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 527800 دس گرام : 452500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 483813 دس گرام : 414789
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8103 دس گرام : 6954
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

معاشی اشاریے مثبت سمت، ہر شعبے میں شفافیت یقینی بنا رہے ہیں: محمد اورنگزیب

16 Feb 2026
16 Feb 2026

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ہر شعبے میں شفافیت یقینی بنا رہی ہے اور تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب  نے کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں میں بہتری لانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور گزشتہ تین برسوں میں ان اداروں کے خساروں میں کمی آئی ہے، مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں تاکہ گورننس کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ 25 کروڑ کی آبادی کو حکومت براہِ راست روزگار فراہم نہیں کر سکتی، اس کے لیے نجی شعبے کو فعال بنانا ہوگا، کچھ کمپنیوں کے منافع میں کمی واقع ہوئی تاہم مجموعی طور پر اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں تعینات کیے جانے والے چیئرپرسن یا چیئرمین کا تعلق نجی شعبے سے ہے تاکہ پیشہ ورانہ مہارت سے فائدہ اٹھایا جا سکے، بعض ایسے ادارے جو مسلسل خسارے میں جا رہے تھے انہیں بند کیا جا چکا ہے یا بند کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ متاثرہ ملازمین کو پیکیج دیے گئے ہیں۔

وزیرِ خزانہ نے مزید کہا ہے کہ حکومت نجکاری کی پالیسی پر گامزن ہے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور فرسٹ ویمن بینک کی شفاف انداز میں نج کاری کی گئی، وزیرِ اعظم کی ہدایت ہے کہ نجکاری کے عمل کو مکمل شفافیت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے