اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.50 قیمت فروخت : 280.00
  • یورو قیمت خرید: 331.65 قیمت فروخت : 332.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 381.24 قیمت فروخت : 381.93
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.02 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.32 قیمت فروخت : 205.69
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.11 قیمت فروخت : 76.25
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.09 قیمت فروخت : 917.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 527800 دس گرام : 452500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 483813 دس گرام : 414789
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8103 دس گرام : 6954
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سولر نیٹ میٹرنگ پر وفاقی حکومت، نیپرا اور لیسکو سے جواب طلب

16 Feb 2026
16 Feb 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سولر نیٹ میٹرنگ کی نیپرا اورحکومتی پالیسی کیخلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات انتہائی اہم ہیں، عدالت معاملے کا گہرائی سے جائزہ لے گی، وفاقی حکومت، نیپرا اور لیسکو جواب جمع کرائیں، اٹارنی جنرل عدالتی معاونت کے لئے پیش ہوں۔

جسٹس عابد حسین چٹھہ  نے تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت کا عبوری تحریری فیصلہ دو صفحات پر مشتمل ہے۔

درخواست گزاروں کے وکیل نعمان قیصر  نے دلائل دئیے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ لانا صارفین کے حقوق پر ڈاکا ہے۔

نیپرا کے نئے قوانین آئین کے آرٹیکل 23 اور 24 کی خلاف ورزی ہیں، حکومت نے یونٹ کے بدلے یونٹ کا وعدہ توڑ دیا، نئی پالیسی سولر سسٹم پر سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں پر بوجھ بن گئی۔

عدالت پرانی نیٹ میٹرنگ پالیسی کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کرے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نئے ریگولیشنز پر عملدرآمد فوری روکنے کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے