اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.50 قیمت فروخت : 280.00
  • یورو قیمت خرید: 331.65 قیمت فروخت : 332.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 381.24 قیمت فروخت : 381.93
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.02 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.32 قیمت فروخت : 205.69
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.11 قیمت فروخت : 76.25
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.09 قیمت فروخت : 917.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 527800 دس گرام : 452500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 483813 دس گرام : 414789
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8103 دس گرام : 6954
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

دربار ری ماڈلنگ پروجیکٹ سے کنسٹرکشن سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

16 Feb 2026
16 Feb 2026

(لاہور نیوز) بھاٹی گیٹ کے قریب دربار ری ماڈلنگ پروجیکٹ سے تعمیراتی سامان چوری کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزم کو ٹیپا انفورسمنٹ ٹیم  نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم لیبر کی جیکٹ اور کیپ پہن کر تعمیراتی سائٹ میں داخل ہوتا رہا تاکہ شک نہ گزرے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم  نے سٹیل، پائپس اور بیریکیڈنگ شیٹس چوری کرنے کا اعتراف کر لیا، حکام کا کہنا ہے کہ کیبل چوری کے باعث سٹریٹ لائٹس بند ہونے کے واقعات بھی سامنے آئے جس کے بعد متعدد بار کیبلز تبدیل کرنا پڑیں۔

بیریکیڈنگ شیٹس ہٹانے سے کنسٹرکشن ایریا میں شہریوں کے داخلے کا خطرہ بڑھ گیا تھا جبکہ مین ہول کور چوری کے شبہ پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔

انتظامیہ نے واقعے کے بعد حساس مذہبی و تاریخی مقام کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے