اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹماٹر اور مرچ کی کاشت کے حوالے سے اہم ہدایت

15 Feb 2026
15 Feb 2026

(ویب ڈیسک) ٹماٹر اور مرچ کی کاشت کے حوالے سے کاشتکاروں کے لیے اہم خبر آئی ہے، دونوں سبزیوں کی کاشت بذریعہ پنیری کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

کاشتکاروں کو ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت عدیل احمد کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ٹماٹر اور مر چ کی کاشت بذریعہ پنیری کریں۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت کے دوران کاشتکار اس بات کو یقینی بنائیں کہ ماہرین زراعت کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے۔

ٹماٹر اور مرچ کی کاشت کیلئے ایسی پنیری کاانتخاب کیا جائے جس کی عمر 30 سے35 دن تک ہو، نیز پنیری کو پٹڑیوں پر سفارش کردہ فاصلہ کے مطابق منتقل کیا جائے تاکہ اچھی پیداوار اور بہترین فصل کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے مزید کہا کہ ٹماٹر، سبز مرچ، شملہ مرچ، بینگن کریلے، گھیا کدو، چپن کدو، کالی توری، بھنڈی توری، تر اور کھیرے کی کاشت کا بہترین وقت فروری سے مارچ تک ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ مذکورہ سبزیاں 20 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر بہترین نشوونما پاتی ہیں جبکہ اس سے زیادہ یا کم درجہ حرارت پیداوار پر منفی اثرات مرتب کرتاہے اورفصل بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

عدیل احمد نے کہا کہ کاشتکار سبزیوں کے اگاؤ کیلئے ایسے بیج کا بھی انتخاب کریں جس کے اگاؤ کی شرح  80 فیصد سے کم نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی کاشت کیلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادے والی زرخیز زمین منتخب کی جائے اور ایسے بیج حاصل کیے جائیں جو کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف بھرپورقوت مدافعت رکھتے ہوں تاکہ فصل اچھی ہوسکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے